بھٹکل  سرکاری اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پلانٹ کا رکھا گیا سنگ بنیاد: ایک ماہ میں کام مکمل ہونے کی یقین دہانی

05:17AM Sat 29 May, 2021

بھٹکل: 29 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ اسپتال کے احاطے میں جمعہ کے روز 50 لاکھ کی مالیت پر مشتمل آکسیجن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ جہاں رکن اسمبلی سنیل نائک سمیت ،  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر  ممتا دیوی، بھٹکل سرکاری اسپتال کی  انچارج ڈاکٹر  سویتا کامتھ  اور دیگر لوگ موجود تھے۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ یہ پلانٹ ایک ماہ کی مدت میں تعمیر ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل پلانٹ 50 لاکھ کی مالیت کا ہے جس کے لیے ایم ایل اے  فنڈ سے سات لاکھ روپئے  جاری کئے گئے  ہیں، جبکہ پلانٹ کے لئے   وزیراعظم نریندر مودی کے تعاون  سے اور  آئیل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹیڈ (او این جی سی) کے اشتراک سے 43 لاکھ روپئے  منظور کئے گئے ہیں۔ رکن اسمبلی نے اس پلانٹ کی منظوری پر رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر شیورام ہیبار کا شکریہ ادا کیا ہے۔