نورالامین مُلّاکا جسد خاکی بھٹکل لایا گیا؛ کل صبح ہوگی تدفین
03:17PM Sat 31 Aug, 2019
بھٹکل: 31 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح بیندور کے قریب ناگن کٹے میں دو کاروں کی ٹکر کے بعد وفات پانے والے بھٹکل جامعہ آباد روڈ کے مقیم اور ہوٹل سٹی لائٹ کے مالک مرحوم نورالامین ُملّا (53)کی میت کنداپور میں ضروری کارروائی کے بعد بھٹکل لائی گئی ہے۔
گھر والوں نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ انشا ء اللہ کل صبح جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور قدیم قبرستان غوثیہ محلہ میں تدفین عمل میں آئے گی۔
اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔ آمین