الور موب لنچنگ واقعہ: اویسی نے کیا ٹویٹ، مودی حکومت کے چار سال ۔ لنچ راج
12:28PM Sat 21 Jul, 2018
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے راجستھان کے الور میں پیش آئے موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس واقعہ کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ اویسی نے لکھا، "گائے کو آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت جینے کا حق ہے اور ایک مسلم کو مارا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کے پاس ’جینے‘ کا بنیادی حق نہیں ہے۔ مودی حکومت کے چار سال - لنچ راج۔
بتا دیں کہ راجستھان کے الور واقع رام گڑھ علاقہ میں ہفتہ کو موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گایوں کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ نے ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ہے۔ مقتول کی شناخت 50 سالہ اکبر خان کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہریانہ میں واقع اپنے کول گاوں سے دو گائیں رام گڑھ کے لالونڈی لے کر جا رہے تھے تبھی نام نہاد گئو رکشکوں کی ایک ٹیم نے ان پر حملہ کر دیا۔ بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔
وہیں، راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے بھی ٹویٹ کر اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔Cow in India has a Fundamental Right to Life under Art 21 & a Muslim can be killed for they have no Fundamental right to LIFE Four years of Modi rule - LYNCH RAJ https://t.co/IZuQSPY56F
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) July 21, 2018