اباکس طرز کے عالمی مقابلہ میں بھٹکل کے طالب علم کو تیسرا مقام
04:24PM Sun 29 Sep, 2019
بھٹکل: 29 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلور کے شری چیتنیا ٹیکنو اسکول میں زیر تعلیم بھٹکل کے طالب علم سید محمد تہامی ابن سید منظرالحسن نے عالمی سطح کے اباکس طرز کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ پانچویں جماعت کے طالب علم تہامی نے اس سے قبل قومی سطح کے مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور وہاں بہترین مظاہرہ کے بعد ہندوستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق دبئی میں آج منعقد ہوئے اس مقابلہ میں 17 مملک کے تقریبا پانچ ہزار طلبہ نے حصہ لیا تھا جس میں تہامی نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
ان کی اس کامیابی پر ادارہ بھٹکلیس انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے اور مزید ترقی کے لیے دعا کرتا ہے۔