کرناٹک : حج بھون کو ٹیپو سلطان کا نام دینے کی تجویز ، بی جے پی نے کی شدید مخالفت ، احتجاج کی دھمکی
12:27PM Sat 23 Jun, 2018
بنگلورو : کرناٹک کے حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دئے جانے کی تجویزسامنے آتے ہی بی جے پی نے مخالفت شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ ریاست کے وزیراقلیتی بہبود اورحج ضمیراحمد خان کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں حج بھون کو ٹیپوسلطان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔ تاہم اس کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔
بنگلورو میں بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کارندلاجے نے کہا کہ اگر حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دیاجاتاہے ، تو اس کے خلاف احتجاج کیاجائےگا ۔ شوبھا کارندلاجے نے کہاکہ حج بھون کی بنیاد سابقہ بی جے پی حکومت میں رکھی گئی تھی۔ اس مقدس جگہ کوعازمین حج کے قیام کیلئے بنایاگیا ہے ، نہ کہ ٹیپوسلطان کا نام دینے کیلئے۔