یاسین بھٹکل منگلورمیں؛کیا تحقیقات کے لئے لایا گیا تھا؟

02:45AM Sun 8 Sep, 2013

بھٹکلیس نیوز 7ستمبر 13 منگلور:اہم ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہوئے کئی دھماکوں کے ملزم احمد سدئ باپا عرف یاسین بھٹکل  کو 6 ستمبر جعہ کے دن ایک خصوصی طیارے سے منگلور لایا گیا تھا۔اور اُسی شام کوانہیں وہاں سے ہلی لے جایا گیا ۔روانہ بھی ہو گئے تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حال ہی میں ہند نیپال سرحد پر پکڑے گئے ملزم یاسین بھٹکل کو پونے دھماکے کے معاملہ کی جانچ کے سلسلہ میں منگلور کے کچھ مقامات پر لیے جایا گیا تھا۔اس کڑی کے سلسلہ میں  بعض ذرائع نے انہیں بھٹکل لائے جانے کی بات بھی کہی ہے ۔ لیکں کسی باوثوق ذرائع سے ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور پولس محکمہ کے اعلیٰ افسران نے اس بات پر اپنی لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ yaseen bhatkall