لوک سبھا انتخابی نتائج؛ اتر کینرا میں آننت کمار چل رہے ہیں آگے
03:30AM Thu 23 May, 2019
بھٹکل: 23 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے ابتدائی رجحانات کے مطابق این ڈی اے تقریبا 283/سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جبکہ یوپی اے کے پاس 122 اور دیگر کے کھاتے میں 114/سیٹیں آتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کرناٹک میں بھی بی جے پی 24/سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس اور جے ڈی ایس دو دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
اتر کینرا حلقہ کی بات کی جائے تو یہاں موجودہ ایم پی آننت کمار کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے اور جے ڈی (ایس) کے امیدوار آنند اسنوٹیکر ان سے پیچھے چل رہے ہیں۔
ابھی چند گھنٹوں میں ملک کے عوام کے سامنے یہ واضح ہوجائے گا کہ اگلے پانچ سال کیلئے مرکز میں کس کی حکومت بنے گی؟ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے پھر سے اقتدار پر قابض ہوگی یا کانگریس کے اچھے دن آئیں گے یا پھر اتحاد کی قسمت کھلے گی ۔
خیال رہے کہ 542 سیٹوں والی لوک سبھا کیلئے سات مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ پہلے مرحلے کے تحت 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر 11 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔ دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 95 سیٹوں پر 18 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ 23 اپریل کو تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی تھی ، جس میں 15 ریاستوں کی 117 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ چوتھے مرحلے میں 91 سیٹوں پر 29 اپریل کو ، پانچویں مرحلے کے تحت 51 سیٹوں پر چھ مئی کو ، ساتویں مرحلے میں 12 مئی کو سات ریاستوں کی 59 سیٹوں جبکہ 19 مئی کو ساتویں مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے ۔