بی جے پی کے تمام لیڈرس جھوٹے اور دھوکہ باز ہیں:سدارامیا
03:37PM Sun 23 Jul, 2017
بنگلور(( بھٹکلیس نیوز)):۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی کے تمام لیڈرس جھوٹے اوردھوکہ باز ہیں اور لوگوں نے ان کی باتوں پر اعتماد کرلیا تو برباد ہوجائیں گ ۔اس تعلق سے لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام پارٹی کے کارکن کریں گے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے لیڈرس وزیر اعظم نریندرمودی سے لیکر کرناٹک کے تمام لیڈرس دھوکہ باز اور فریبی ہیں۔مودی حکومت اور سابقہ بی ایس یڈ یورپا کی حکومت کے کارنامو ں کولوگ ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔ مودی تو ملک کے سب سے بڑے جھوٹے اور فریبی ہیں۔ وہ صرف تین سالوں میں 59ممالک کا دورہ کیا ہے اور اس سال نو ممالک کا دورہ کیا ہے ۔جتنے دن غیر ممالک میں گزارے ہیں شاید اتنے دن ہندوستان میں نہیں گزارے ہوں گے۔ عوام کی رقم کو برباد کررہے ہیں۔ یہاں کھادی کے ملبوسات پہننے کی تلقین دتے ہیں تو وہاں غیرممالک میں قیمتی سوٹ اور سفاری لیکر جاتے ہیں۔ ہر جگہ ہندوستان لیڈروں کا ذکر ان کی بدنامی کرنے لگے ہیں ہر ملک سے مالی مددکرنے کی بھیک مانگتے ہیں۔ ہندوستان کو چین اور پاکستان سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے پھر بھی نریندرمودی اس معاملہ میں خاموشی اختیار کرنے لگے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی بے بس ہوگئے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے ناطہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ملک میں کسی بھی وقت وسط مدتی انتخابات ہونے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 100کروڑ روپےئے خرچ کرکے بنگلور کے 198وارڈوں میں اندرا کینٹن کی سہولت شروع کرنا چاہتی ہے اور سابق کارپوریٹر این آر رمیش کو صرف جھوٹے الزامات لگانے اور عدالتوں میں حکومت کے خلاف فوجداری کے مقدمے دائر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ ابتک ایک معاملہ میں بھی نبوت اور دستاویزات کو پیش کرنمیں ناکام رہا ہے۔ اسطرح کے جھوٹے اور چھوٹے لیڈروں کے تمام الزامات کا جواب دے کر وہ اپناقیمتی وقت برباد کرنا نہیں چاہتے۔