پابندی ختم ، سعودی عرب میں اسٹیئرنگ پکڑے نظر آئیں خواتین ، نصف شب میں ہی جشن کا ماحول

12:33PM Sun 24 Jun, 2018

سعودی عرب میں خواتین کو اب سڑکوں پر گاڑی چلانے کی آزادی مل گئی ہے۔ راجدھانی جدہ میں نصف شب میں ہی سڑک پر اس آزادی کا جشن دیکھنے کو ملا ، جہاں کئی خواتین اسٹیئرنگ پکڑے نظر آئیں اور کچھ دوری پر کھڑے کئی لوگ انہیں مبارکباد دے رہے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی یہ ملک خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی کو ہٹانے والا دنیا آخری ملک بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے ستمبر 2017 میں خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویزن 2030 پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔
جدہ کی ایک خاتون  نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اس دن کو دیکھوپاؤں گی۔جدہ خواتین کو لائسنس دینے والا ملک دوسرا شہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اس دن کیلئے بیرون ممالک سے واپس آ رہے ہیں ،یہ ایک تاریخی دن ہے۔