بھٹکل انجمن آباد میں آج منعقد ہوا شجرکاری کا پروگرام
01:04PM Thu 1 Aug, 2019
بھٹکل: یکم اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن پی یو کالج اور ڈگری کالج کی جانب سے انجمن آباد کیمپس میں آج صبح شجرکاری کا پروگرام منعقد کیا گیاتھا۔
اس پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ ممبران و عہدیداران نے مل کر کالج کیمپس میں 30/کے قریب پودے لگائے جس میں صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب، کالج بورڈ سکریٹری جناب محسن شابندری صاحب، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صاحب، جناب صدیقہ محمد میراں صاحب، پرنسپال انجمن پی یو کالج جناب محمد یوسف کولا صاحب شریک رہے۔
اس موقع پر کالج پرنسپال جناب یوسف کولا صاحب نے بھٹکلیس کو بتایا کہ یہ پروگرام انجمن انتظامیہ ممبران، عہدیداران، طلبہ اور اساتذہ کے تعاون سے منعقد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا امید ہے کہ اسی طرح کا پروگرام آئندہ دنوں میں کالج کی جانب سے کیمپس کے باہر بھی کیا جائے۔