گوری لنکیش کے قتل کا معاملہ ملزمین کا اہم سراغ ملا ہے اور فوری گرفتاری ہوگی: ریڈی
03:44PM Fri 15 Sep, 2017
بنگلور ( بھٹکلی نیوز):۔ وزیر برائے داخلہ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ صحافی اور سماجی خدمت گار گوری لنکیش کے قتل کے معاملہ میں خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کو کئی اہم سراغ ملے ہیں اور بہت جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر میڈیا کو اس معاملہ کی تمام تفصیلات فراہم کرائی گئیں تو ملزمین فرار ہونے کا امکان ہے اس لئے اس معاملہ میں تمام تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں اور اس معاملہ میں میڈیا کو حکومت کا ساتھ دینا چاہےئے ۔ایس آئی ٹی کے تمام پولیس اہلکاروں نے دن رات کام کرکے جانچ میں مصروف ہیں اور اس ایس آئی ٹی کے تمام پولیس اہلکاروں کو لیکر پانچ ٹیمیں بنا کر جانچ کے لئے کیرل ۔ ٹمل ناڈو۔ پونا ۔ممبئی اور دیگر مقامات کو بھیجا گیا ہے ۔اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر جانچ کی جارہی ہے اس کے لئے سرویس سے ریٹائرڈ ہوئے کئی اعلیٰ افسران سے بھی تجاویز اور مشورے حاصل کئے گئے ہیں اور گوری لنکیش قتل معاملہ میں سراغ دینے والوں کو نقد 10لاکھ روپےئے دینے کا اعلان کیا ہے اور اعلیٰ پولیس افسران کے موبائل فون نمبر بھی دیا گیا ہے ۔لوگوں نے قتل کا سراغ دینے کے بجائے ملزموں کوکیسے گرفتار کرنا ہے اور پولیس کو کیا کرنا ہے اس تعلق سے مفت میں مشورے دینے لگے ہیں رام لنگا ریڈی نے کہا کہ گوری لنکیش نے کبھی بھی حکومت سے پولیس سیکیورٹی فراہم کرانے کی مانگ نہیں کی تھی اور نہ ہی جان کا خطرہ ہونے یا قتل کی دھمکیاں ملنے کی کوئی شکایت کی تھی۔