آئی یو ایچ ایس اور اے بی ایچ ایس کا 79/واں سالانہ اجلاس؛ خبیب اکرمی اور ثاقب شیخ کو ملا بہترین طالب علم کا ایوارڈ
02:59PM Thu 10 Jan, 2019
بھٹکل10؍ جنوری 2019(بھٹکلیس نیوز بیورو) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام بروز بدھ بعد نماز عصر انجمن میدان میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وزیر تعلیم و ایم ایل سی مسٹر بسوراج ہورٹی اور آئی اے ایس افسر و چیف ایگزیکیٹو افسر ضلع پنچایت اترا کنڑا جناب محمد روشن نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) کے بہترین طالب علم کو دیا جانے والا وقار اسلامیہ کا ایوارڈ خبیب ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کو دیاگیا اور انجمن بوائز ہائی اسکول کے طالب علم کو دیا جانے والا وقار انجمن ایوارڈ ثاقب ابن عبدالرزاق شیخ کو دیا گیا۔
تلاوت کلام پاک اور ترانہ انجمن کے ساتھ اجلاس کے آغاز کے بعد استقبالیہ کلمات پیش کیے گئے۔ جس کے بعد دونوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں نے اسکول کی سالانہ کارکردگی پیش کی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی اے ایس افسر اور چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) ضلع پنچایت اترا کینرا جناب محمد روشن صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر مفید باتیں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کی زندگی کا بہترین سرمایہ ہے لہذا کامیاب انسان بننے کے لیے تعلیم کا حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
موصوف نے اس موقع پر طلباء کو اساتذہ کا ادب کرنے اور محنت سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اسی سے ایک طالب علم ترقی کے زینے چڑھتا ہے اور کامیابی حاصل کرتا ہے۔
سابق وزیر تعلیم وایم ایل سی جناب بسوراج ہورٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن کو سو سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کسی بھی ادارے کے لئے سوسال پورا کرنا ایک بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ معیاری اساتذہ کا ملنا اور ان کو لے کر چلنا بھی ایک بہت بڑی بات ہے جو کہ انجمن کے اداروں میں دیکھنے ملتی ہے۔
قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین مدنی نے اپنے مختصر خطاب میں سرپرستوں سے کہا کہ وہ اپنے نونہالوں پر نگرانی رکھیں اور انہیں وقت ضائع کرنے سے بچائیں۔
مولانا محترم نے اس موقع پر والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ محبت سے پیش آنے اور پڑھائی مین ان کی ہمت افزائی کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
اجلاس کا اختتام مولانا عبدالحفیظ مفتاحی کے شکریہ کلمات پر ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مولوی عبدالحفیظ خان ندوی نے انجام دیے۔
ڈائس پر صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب، جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل صاحب، اسکول بورڈ سکریٹری جناب عبدالواجد کولا، اور دیگر حضرات موجود تھے۔
اجلاس میں سال بھر میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی اسکول میں ای مدت سے تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی بھی تہنیت کی گئی۔