انڈین ٹیلنٹ امتحان میں انجمن نور پرائمری کے 79/ طلبہ دوسرے راؤنڈ کے لیے منتخب
04:18PM Sat 2 Mar, 2019
بھٹکل: 2 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں انجمن نور پرائمری اسکول میں منعقد ہوئے انڈین ٹیلنٹ امتحان میں اس اسکول کے 79/طلبہ اگلے راؤنڈ کے لیے منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاضی (میتھس) ٹیلنٹ امتحان میں دوسری جماعت کے طالب علم محمد اشہم بن محمد غوث شیخ کو چوتھا رینک ملا ہے جبکہ تیسری جماعت کی رابعہ بسمہ بنت عثمان غنی شیخ کو 19/واں رینک ملا ہے۔
اسی طرح عام معلومات (جنرل نالج) کے امتحان مین نعم العلی بنت رضوان احمد محتشم نے ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔ اسی طرح تیسری جماعت کی اقرا بنت جاوید احمد ناگرمٹ کو 13/واں رینک، عقیل احمد بن قادر احمد دفعدار کو 14/واں رینک، پانچویں جماعت کی خدیجہ لاعبہ بنت محمد اشفاق کو 15/واں رینک ملا ہے جبکہ ساتویں جماعت کے محمد شارق ابن احمد باشاہ مجاور نے 12/واں رینک حاصل کیا ہے۔
سائنس ٹیلنٹ امتحان میں نور جہاں بنت محمد رفیق کو چھٹا رینک، خدیجہ ترحیم بنت ابراہیم نعیم کو 16/واں رینک حاصل کیا ہے۔
ان کی اس کامیابی پر انجمن کے ذمہ داران، ہیڈ مسٹرس اور اساتذہ نے مبارکباد دی ہے۔