پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر بساریا کو گرودوارہ جانے سے روکا گیا

12:17PM Sat 23 Jun, 2018

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا کو گرودوارہ جانے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بساریا کو اسلام آباد کے پاس واقع گرودوارہ پنجا صاحب کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی ، لیکن اس کے باوجود انہیں گرودوارہ میں نہیں جانے دیا گیا ۔ یہ اس سال کا دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے اس سال اپریل میں بھی انہیں گرودوارہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔ دراصل جمعہ کو بساریا کا یوم پیدائش تھا ۔ اس موقع پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سبھی دستاویز لے کر گرودوارہ گئے تھے ، لیکن انہیں اپنی گاڑی سے ہی اترنے نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ بساریا کو اس سال اپریل میں بھی گرودوارہ پنجا صاحب جانے سے روک دیا گیا تھا ۔ اس وقت انہیں ای ٹی پی بی کے چیئرمین نے گرودوارہ آنے کی دعوت دی تھی ، لیکن پاکستانی اہلکاروں نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اجے بساریا کو گرودوارہ جانے سے روک دیا تھا۔