سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی بھٹکل آمد ؛ ذمہ دارا ن سے کی ملاقات

04:01PM Sun 21 Apr, 2019

بھٹکل: 21 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابق وزیر اعظم اور جنتادل (سیکولر) کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڈا آج بھٹکل تشریف لائے ہوئے تھے۔ آج دوپہر تقریباً 2:30 بجے وہ نوائط کالونی میں واقع جناب محسن شابندری صاحب کے مکان ’محسنات‘ میں تشریف لائے جہاں مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نے ذمہ داران سے چند اہم باتیں کیں اور انتخابات کے تعلق سے ہونے والی سرگرمیوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر مجلس اصلاح و تنظیم جناب ایس ایم سیدپرویز صاحب، جنتادل (ایس) بھٹکل صدر جناب عنایت اللہ شابندری ساحب، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب، سکریٹری انتظامی امور جناب جیلانی شابندری صاحب جناب عبدالعظیم امباری صاحب، جناب محسن شابندری صاحب وغیرہ موجود تھے۔