سری لنکا نے 77 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
01:40PM Tue 14 Mar, 2017
چنئی ۔ (بھٹکلیس نیوز)سری لنکا کی حکومت نے 77بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانیوالے سمجھوتے کے تحت کیاہے۔اس ضمن میں بھارت نے 12سری لنکن ماہی گیروں کورہا کردیا ہے۔سری لنکا کی بحریہ نے گزشتہ دو ماہ کے عرصہ میں ان بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا ،ان میں سے بیشتر کا تعلق ریاست تامل ناڈو سے ہیں۔