پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کی شکست

02:30PM Mon 3 Mar, 2014

بھٹکلیس نیوز3مارچ 14 ڈھاکہ؍(ایجنسی)ایشیا کپ کا چھٹامقابلہ میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں پاکستان نے ہندوستان کو ایک وکٹ سے شکست دےدی ،پاکستان نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس میں ہندوستان کی شروعات بہت خراب رہی ۔سلامی بلے باز شیکھر دھون ۱۰ رن کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے ،پھر روہت شرما ، امباتی رایئڈو ،رویندر جڈیجہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بناکر پاکستان کو246رنوں کا ٹارگیٹ دیا ،دوسری اننگ میں پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75رن بنائے درمیان میں پاکستان کی اننگ لڑکھڑاتی ہوئی نظر آرہی تھی ۔ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان میچ ہار جائے گا آخر میں آفریدی نے دو گیندوں میں دو چھکے لگا گر میچ کا رخ موڑ تے ہوے میچ پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ،بہترین کار کردگی پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا ۔