کورونا سے متاثر ہوکر اڈپی اسپتال میں زیر علاج بھٹکلی خاتون صحت یاب ہوکر ڈسچارج

03:36PM Fri 24 Apr, 2020

بھٹکل: 24 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ حاملہ خاتون گزشتہ روز کورونا پوزیٹیو پائی گئی تھی جس کے بعد انہیں 9/اپریل کو انہیں اڈپی اسپتال بھیجا گیا تھا۔ تاہم دس دن ان کے علاج کے بعد دو بار ان کی رپورٹ کورونا نگیٹیو پائی گئی اور آج انہیں اعزاز کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے کہا کہ آج کا دن ہم سبھوں کے لیے نہایت خوشی کا دن ہے اس لیے کہ آج ایک حاملہ خاتون کورونا سے صحت یاب ہوکر اسپتال سے رخصت ہورہی ہے۔ انہوں بتایا کہ حاملہ خاتون کا کورونا علاج کرنا بہت ہی چیلنج کا کام تھا جس کی وجہ سے خاتون کو اڈپی بھیجا گیا تھا۔ پہلے پہل تو ہم نے بھی علاج سے ہاتھ اٹھا لیے تھے لیکن وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کی مداخلت کے بعد ہم کو علاج کرنا پڑا جس میں ہم کامیاب بھی ہوگئے۔ اس موقع پر صحت یاب ہونے والی خاتون نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پہل تو اس اسپتال میں ڈر گئی تھی اس لیے کہ میں اکیلے اور حاملہ بھی تھی۔ لیکن یہاں کے ڈاکٹر اور نرسوں نے میرا پورا خیال رکھا اور ہر طرح کی سہولت دی جس کی وجہ سے میں جلد سے جلد صحت یاب ہوگئی۔ انہوں نے اس موقع پر اسپتال کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسپتال سے ڈسچارج کے وقت اسپتال کے عملے اور انتظامیہ کے افراد نے خاتون کو تحفے پیش کیے اور صحت یاب ہونے پر مبارکابد دی دی۔