ٹرپل سنچری لگانے والے دوسرے انڈین بنے كرون نائر، ہندوستان نے 759 رن پر ڈکلیئر کی اننگز

12:33PM Mon 19 Dec, 2016

چنئی۔ 5 ویں ٹیسٹ کے چوتھے دن ٹیم انڈیا نے كرون نائر (303) کی ٹرپل سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 759 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ كرون نائر ٹرپل سنچری لگانے والے دوسرے انڈین بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے وریندر سہواگ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ وہیں، دوسری طرف یہ ہندوستان کا ٹسٹ میں سب سے بہتر اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ایک اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 726 رنز بنائے تھے۔ كرون کے علاوہ لوکیش راہل نے 199، پارتھیو پٹیل نے 71، آر اشون نے 67 اور رویندر جڈیجہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ بتا دیں کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 477 رن بنائے ہیں۔ اس معاملے میں بنے چوتھے بلے باز
كرون نائر نے سچن تندولکر کے سب سے بہتر اسکور 248 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا۔ وہیں، ایک ہی اننگز میں 250 رنز بنانے والے وہ چوتھے انڈین بلے باز بنے۔ ان سے پہلے وریندر سہواگ (319)، وی وی ایس لکشمن (281) اور راہل دراوڑ (270) نے ہی انڈیا کے لئے ایک اننگز میں 250 یا اس سے زیادہ رن بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ ڈبل سنچری سے چوکے راہل راہل دن کے آخری وکٹ کے طور پر پویلین لوٹے۔ وہ انتہائی بدقسمت رہے اور محض ایک رن سے ڈبل سنچری سے چوک گئے۔ تاہم انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا۔ راہل نے 311 گیندوں کی اپنی نایاب اننگز میں 16 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔ وہ شاندارپرفارمنس کر رہے تھے، لیکن عادل راشد کی آف اسٹمپ سے باہر اور نیچی رہی گیند پر غلط شاٹ کھیل بیٹھے۔ جوس بٹلر نے ان کا کیچ لپکا۔ وہ 372 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔