حکومت اب لا رہی ہے 75 روپئے کا سکہ! جانیں کیا ہے اس کی خصوصیت
01:00PM Wed 14 Nov, 2018
آپ کے ہاتھ میں جلد 75 روپئے کا سکہ آنے والا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے منگل کو انڈمان نکوبار کے دارالحکومت پورٹ بلیئر میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی طرف سے پہلی بار ترنگا لہرانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپئے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس 75 روپئے کے سکہ کی یہ ہے خاصیت
نوٹیفکیشن کے مطابق، 75 روپئے کے اس سکہ کا وزن 35 گرام ہو گا۔
اس میں 50 فیصدی چاندی، 40 فیصدی تانبہ اور 5-5 فیصدی نکل و جنک دھات ہو گی۔
سکہ پر سیلولر جیل کے پیچھے ترنگے کو سلامتی دیتے نیتاجی سبھاش چندربوس کی تصویر بنی ہو گی۔پورٹریٹ کے نیچے 75 عدد کا مطلب ’ سالگرہ‘ ہو گا۔
آپ کو بتا دیں کہ سبھاش چندربوس نے پورٹ بلئیر میں 30 دسمبر 1943 کو پہلی بار ترنگا لہرایا تھا۔