صرف 749 روپے میں خریدیں 12999 روپے قیمت والا ریڈمی کا یہ اسمارٹ فون ، یہ ہے طریقہ
01:31PM Fri 2 Nov, 2018
فیسٹول سیزن کو دھیان میں رکھتے ہوئے ای کامرس کمپنیاں اپنے صارفین کو راغب کرنے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک آفر پیش کررہی ہیں ۔ ایسے میں فلپ کارٹ نے ایک سے پانچ نومبر تک بگ دیوالی سیل کی شروعات کی ہے ، جس میں آپ کو برانڈیڈ اسمارٹ فون پر بھاری چھوٹ کے ساتھ دیگر کافی آفرس مل رہے ہیں ۔
فلپ کارٹ سے آپ چار جی بی ریم والے ریڈمی نوٹ 5 پرو اسمارٹ فون کو صرف 749 روپے میں خرید سکتے ہیں ، جبکہ اس فون کی مارکیٹ قیمت 12999 روپے ہے ۔
اگر آپ ریڈمی نوٹ 5 پرو کو 749 روپے میں خریدنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو سب سے پہلے فلپ کارٹ کے ویب سائٹ پر جانا ہوگا ۔ اس کے بعد آپ کو فون سلیکٹ کرنا ہوگا ۔ اب آپ کے سامنے ایک ایکسچینج آفر کا آپشن آئے گا ، جہاں آپ کو کلک کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک دوسرا پیج کھلے گا ، جس میں آپ کو اپنے پرانے فون کا ماڈل نمبر اور ای ایم آئی نمبر ڈالنا ہوگا ۔ اب فون کے حساب سے آپ کو ایکسچینج قیمت ملے گی ۔بتادیں کہ ایکسچینج آفر کے تحت 12250 روپے کی زیادہ سے زیادہ چھوٹ مل رہی ہے۔ اس طرح اگر آپ کے پرانے فون پر 12250 روپے کی چھوٹ مل جاتی ہے ، تو آپ ریڈمی نوٹ 5 پرو کو صرف 749 روپے میں خرید سکتے ہیں جبکہ اس فون کی اصل قیمت 12999 روپے ہے۔