جدہ : ہندستانی قونصلیٹ میں منایا گیا 73/واں یوم آزادی
04:09PM Thu 15 Aug, 2019
جدہ: 15 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جدہ میں موجود ہندوستانی قونصل میں آج 73/ویں یوم آزادی کی تقریبات کا دھوم دھام سے اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر قونصل جنرل جناب نور الرحمان شیخ صاحب نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔
پرچم کشائی کے بعد قونصل جنرل جناب نورالرحمان صاحب نے صدر ہند کا پیغام پڑھ کر سنایا۔اس تقریب میں جدہ میں رہنے والے ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ حاجی وغیرہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر قونصل جنرل نے حاجیوں کو دی جانے والی سہولتوں پر سعودی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ان سہولتوں کی بنا پر ہی حاجی آرام سے حج کے مناسک ادا کر پاتے ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے ملنے والی دیگر سہولیات کا بھی تذکرہ ادا کیا اور سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس تقریب میں ایک ہزار کے قرین ہندوستانی موجود تھے۔