ہوناور میں جوا کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار؛ 73/ہزار روپئے ضبط
03:03PM Fri 8 Feb, 2019
ہوناور: 8 فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور پولس نے کل جمعرات کی صبح عوامی جگہ پر جوا کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے پاس سے 73/ہزار روپئے اور کارڈس وغیرہ بھی ضبط کرلیے ہیں۔
گرفتار ہونے والوں کی شناخت کمٹہ کے سبرامنیا، ہوناور کے راما،راگھویندرا، اشوک،منجوناتھ، وسنت ،سداپور کے سجیت،ماروتی ،مرڈیشور کے راما،ہوناور کے امیش اور بھٹکل کے محمد محبوب کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق پولس نے باوثوق ذرائع سے ملی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ہوناور کے سبرامنیا کراس پر چھاپہ مارا تھا جہاں عوامی جگہ پر جوا کھیلا جارہا تھا۔
اس سلسلہ میں ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔