گوری لنکیش قتل معاملہ: واگھمارے نے کیا تھا قتل، فارینسک لیب نے کی تصدیق
01:54PM Wed 5 Sep, 2018
Share:
گوری لنکیش قتل معاملہ کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ گجرات کی ایک فورینسک لیب میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ پرشورام واگھمارے نے ہی گزشتہ سال پانچ ستمبر کو گولی مار کر انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ ایس آئی ٹی ذرائع کے مطابق پورا واقعہ دوبارہ دوہرایا گیا اور اس کا ویڈیو، حادثہ کے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج فورینسک سائنس آف ڈائریکٹوریٹ کے پاس بھیجی گئی جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں ویزولس میں نظر آرہا شخص ایک ہی ہے۔
ایس آئی ٹی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ ایف ایس ایل لیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ویزولس میں نظر آرہا شخص ایک ہی ہے۔
قابل غور ہے کہ صحافی گوری لنکیش کا قتل پانچ ستمبر 2017 کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اب تک گوری لنکیش قتل معاملہ میں 12 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔