الیکشن کمیشن خواب غفلت سے بیدار، پرگیہ ٹھاکر پر 72 گھنٹوں کی پابندی

03:42PM Wed 1 May, 2019

الیکشن کمیشن آخر خواب غفلت سے بیدار ہو گیا اور اس نے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار اور دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ ٹھاکر پر 72 گھنٹوں کی پابندی عائد کر دکی ہے۔ پرگیہ ٹھاکر پر اشتعال انگیز بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا تھا کہ بابری مسجد کو شہید کرنے پر اسے فخر ہے۔ الیکشن کمیشن نے پرگیہ کے اس بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور پرگیہ کی انتخابی تشہیر پر 72 گھنٹوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔