بھٹکل کے 72 سالہ کورونا پوزیٹیو مریض کے ساتھ ریل گاڑی پر موجود تین  مسافروں کی تلاش؛ ہیلپ لائن پر رابطہ کی اپیل

01:02PM Fri 27 Mar, 2020

بھٹکل: 27 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے 18 مارچ کو ممبئی سے مینگلور پاسینجر ریل گاڑی سے بھٹکل لوٹے کورونا کے مریض کے ساتھ اس ریل گاڑی میں سوار تین مسافروں کی تلاش کی جارہی ہے تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کے یہ 72 سالہ بھٹکل کے مریض مینگلور ایکسپریس  کے ایس تھری کوچ کی نچلی برتھ پر سوار تھے جبکہ ان کے ساتھ موجود دیگر مسافروں میں سے تین سے اب تک رابطہ نہیں ہو پایا ہے جو کہ رتنا گری میں اتر گئے تھے جس کو محکمہ صحت تلاش کر رہا ہے۔ محکمہ کی طرف سے اعلانیہ جاری کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ یہ افراد 104, 080-46848600 or 080-66692000. نمبرات پر رابطہ کریں۔