مفت ملے گا 71 لیٹر پٹرول، ایسے اٹھائیں آفر کا فائدہ

10:48AM Tue 18 Dec, 2018

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹیڈ (آئی او سی ایل) سٹی بینک کے ساتھ مل کر اپنے کسٹمرس کو ایک خاص آفر دے رہا ہے۔ اس آفر کا فائدہ اٹھانے کیلئے سٹی بینک کی جانب سے مفت میں پلیٹینم کریڈٹ کارڈ دیا جارہا ہے۔ سٹی بینک کے اس خاص کارڈ کا استعمال کرنے کے بعد آپ سال میں 71 لیٹر تک مفت میں پٹرول یا ڈیژل لے سکتے ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق اس کارڈ کا استعمال کرنے پر انڈین آئل کے کسی بھی آؤٹ لیٹ سے تیل لینے پر فیول سرچارج بھی نہیں دینا ہوگا۔ وہیں اس کارڈ کے کسٹمرس کو ریسٹورینٹ کی ایک اطلاع بھی حاصل کرائی گئی ہے جہاں پر آپ کو بل پر 15 فیصدی تک کی چھوٹ مل سکتی ہے۔
 سٹی بینک کے اس کارڈ کے ذریعے اگر آپ انڈین آئل کے کسی مجاز آؤٹ لیٹ سے تیل لیتے ہیں تو آپ کو 150 روپئے کے تیل کی خرید پر 4 ٹربو پوائنٹ ملیں گے۔ وہیں سپر مارکیٹ سے 150 روپئے تک کی گراسری خریدنے پر 02 ٹربو پوائنٹ دستیاب کرائے جارہے ہیں۔ وہیں شاپنگ یا ڈائننگ کیلئے ہر 150 روپئے کی خرید پر 1 ٹربو پوائنٹ دیا جائے گا۔ ان ٹربو پوائنٹ کو آپ ریڈیم کرا سکیں گے۔01 ٹربو پوائنٹ کو آپ کی قیمت 01 روپئے کے برابر ہوگی۔ ان پوائنٹوں کو آپ ملک بھر میں موجود انڈین آئل کے 1200 آؤٹ لیٹ میں سے کسی پر بھی ریڈیم کرا سکیں گے۔