کورونا وائرس سے ہندوستان میں تیسری موت ، سعودی عرب سے لوٹے 71 سالہ مشتبہ مریض نے توڑا دم

03:45PM Sat 14 Mar, 2020

مرنے والی خاتون اپنے بیٹے کے رابطہ میں آئی تھی جو اٹلی اور سوٹزر لینڈکے دورہ سے 23 فروری کو لوٹا تھا اور کورونا سے متاثر تھا۔خاتون شوگر اور بی پی کی مریض تھیں اور ان کو 7 مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور طبعیت بگڑنے کے بعد ان کو 9 مارچ کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دہلی میں کورونا ضیابیطس اور ہائپر ٹنشن سے متاثرہ خاتون کی کورونا وائرس سے جمعہ کو موت ہوگئی تھی۔ ہندستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت کا یہ دوسرامعاملہ ہے۔ پورے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 83 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین میں 66 ہندوستانی اور 17 بیرونی شہری ہیں۔ دہلی میں ساتوں کیسز ہندوستانیوں کے ہیں جن میں سے ایک کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ دہیں ہریانہ میں اب 14 مثبت معاملات منظر عام پر آئے ہیں، یہ تمام مریض بیرونی ہیں۔ کیرالہ میں اب تک کووڈ 19 کے سب سے زیادہ معاملات کا انکشاف ہوا ہے۔ کیرالہ کے بعد مہاراسٹر اس معاملہ میں دوسرے مقام پر ہے جہاں 14 معاملات سامنے آ چکے ہیں۔ کرناٹک میں 6 معاملات کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک شخص کی موت ہو چک ہے۔ راجستھان میں تین معاملات منظر عام پر آئے ہیں جن میں سے ایک مریض ہندوستانی اور ایک غیر ملکی ہے۔ وہیں ایک کو استپال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہیں تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پنجاب میں ایک ایک معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ میں اب تک تین معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔