گذشتہ دو روز میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت صحت نے جمعہ کو ایک روز پہلے کے کیسوں کے مقابلے میں قریباً 300 سے زیادہ تصدیق شدہ مریضوں کی اطلاع دی تھی۔جمعرات کو 402 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔ یو اے ای نے جمعہ کو یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اب اماراتی شہریوں اور مکینوں کو بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔