جی 7 سربراہی اجلاس: ٹرمپ نے کہا۔ کشمیر ہندو پاک کا باہمی مسئلہ، مودی بولے۔ ہم دوسرے ملک کو تکلیف نہیں دیں گے
11:44AM Mon 26 Aug, 2019
وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کے روز فرانس پہنچے۔ پیر کے روز یہاں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی تھی۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ سب ٹھیک ہے۔ وہیں، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو بھی غربت کے خلاف لڑنا ہے اور پاکستان کو بھی غریبی کے خلاف لڑنا ہے۔ ہم دونوں ملک مل کر ان مسائل کے خلاف لڑیں۔ ہم نے یہ پیغام پاکستان کے وزیر اعظم کو بھی دیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان مل کر اپنے مسائل سے لڑیں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کا باہمی معاملہ ہے، ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس بارے میں تکلیف نہیں دیتے ہیں۔