دیگر علاقوں میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ، 7 جولائی کو عید الفطر

03:26PM Tue 5 Jul, 2016

نئی دہلی :  آج 5 جولائی بمطابق 29 رمضان المبارک عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر کی نماز 7 جولائی بروز جمعرات ادا کی جائے گی۔ چاند نظر نہیں آنے کا اعلان جامع مسجد دہلی ، بھوپال رویت ہلال کمیٹی ، ناندیڑ رویت ہلال کمیٹی اور رانچی ادارہ شرعیہ سمیت متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے کیا ہے ۔رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور کل تیسواں روزہ ہوگا اور عید االفطر کی نماز 7 جولائی کو ادا کی جائے گی۔ شاہی جامع مسجد کی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہلی و اطراف میں چاند نظر نہیں آیا ہے اس لئے دہلی میں جمعرات کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔