کرناٹک سے 7/نئی ٹرینوں کا آغاز

03:24PM Sun 2 Nov, 2014

بھٹکلیس نیوز/02 نومبر، 14 بنگلورو/کرناٹک کے مسافروں کے لئے راجیہ اتسوا کے تحفہ کے طور پر محکمہ ریلویز نے کل سے بنگلورو سے 7/نئی ٹرینوں کی سرویس شروع کردی ہے وزیر برائے ریلویز شری سدانند گوڑا نے کل یہاں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے یہ نئی ٹرینیں کل سے دوڑائی گئی ہیں ،کل سے جو نئی ریل گاڑیاں شروع کی گئی ہیں وہ یہ ہیں ،یشونت پور ،نلمنگل ۔یشونت پور ،ہسور۔بنگلور ۔ٹمکور و،ہبلی ۔بلگام ،ہبلی فاسٹ پسنجر ۔ہبلی ۔لوک مانیا تلک ممبئی۔ہبلی شامل ہیں ۔سدانندگوڑا نے بنگلورو میں تین ٹرینوں کا افتتاح کیا جبکہ ہبلی میں پر ہلاد جوشی اور سریش انگڈی نے تین ٹرینوں کا افتتاح کیا ۔چامراج نگر میں چامراج نگر۔بنگلور ٹرین کا افتتاح عمل میں آیا ۔چکمگلور ۔یشونت پور ٹرین 4/نومبر سے شروع ہو گی ۔چکمگلور میں رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے اس نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گی ۔7/نومبر کو ہری ہر ۔یشونت پور ریل شروع ہو گی مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی جی ایم سریشور اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ ع،ح