کانگریس کے ناراض قائد اے ہچ وشواناتھ 7 جون کو جنتا دل ( یس ) میں شامل ہوجائینگے

03:22PM Wed 24 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)پارلیمانی حلقہ میسور و کورگ کے سابق رکن پارلیمان اے ہچ وشواناتھ جو گزشتہ کئی ماہ سے کانگریس اور خاص طور پر وزیر اعلی ٰ سدرامیا سے کافی ناراض ہیں عنقریب کانگریس سے الگ ہوکر مورخہ 7 جون کو سابق وزیر اعظم شر ی ہچ ڈی دیوے گوڈا کی قیادت والی جنتادل ( یس ) میں شامل ہوجائینگے۔ وشواناتھ نے پہلے ہی کئی مرتبہ ہچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیر اعلی ٰ ہچ ڈی کمار سوامی سے بات چیت کرچکے ہیں اور بغیر کسی شرط کے جنتا دل ( یس )میں شامل ہونے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق شری اے ہچ وشواناتھ سال 2018 میں منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کسی بھی حلقے سے امیدوار نہیں بنیں گے۔ بلکہ ساری ریاست کا دورہ کرکے جنتا دل ( یس ) کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینگے۔ شرہ ہچ ڈی دیوے گوڈا شری وشواناتھ کو بنگلور میں واقع جنتا دل( یس ) کے دفتر میں وشواناتھ کو جنتا دل ( یس ) میں شامل کرینگے لیکن شری کمار سوامی چاہتے ہیں کے مورخہ 7 جون کو میسور میں منعقد کئے جانے والے عظیم الشان جلسہ میں شری وشواناتھ کا شایان شان خیرمقد م کیا جائے۔