ایس آئی ٹی کی دو ٹیم کرے گی جانچ
واضح رہےکہ دہلی تشدد کی جانچ ایس آئی ٹی کرنے والی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس کےلئے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کےتحت دو ایس آئی ٹی کی تشکیل کی جاچکی ہے۔ ان میں سے ایک ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم کی کمان ڈی سی پی جائے ٹرکی کی ملی ہے، جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ڈی سی پی راجیش دیو کرنے والے ہیں۔
دہلی تشدد معاملے میں 13 اپریل کو ہوگی سماعت
قابل ذکرہےکہ جمعرات کو دہلی تشدد معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کو اشتعال انگیز بیان کو لےکر داخل عرضی پر تفصیلی جواب داخل کرنےکو کہا۔ عدالت نے 4 ہفتے میں وزارت داخلہ کو جواب داخل کرنےکا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔
