میسور کی 7؍سالہ رفاہ تسکین کا نام گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ؛ انجام دیا یہ کارنامہ
01:03PM Mon 6 Nov, 2017
میسور:5؍نومبر ( نامہ نگار) میسور کی ایک سات سالہ لڑکی رفاہ تسکین بنت سید تاج الدین نے دس پہیوں والی لاری اور مختلف ماڈلوں کی کاریں چلاکر تمام کو حیرت میں ڈال دیا۔ رفاہ تسکین میسور کے بنی منٹپ میں واقع سینٹ جوزف کانونٹ میں دوسری جماعت میں ز یر تعلیم ہے۔ اس نے میسور کے تاریخی عیدگاہ میدان میں 10پہیوں والی لاری پوری تیزی کے ساتھ ڈرائیوکی۔یہ نظارہ دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ذمہ داروں نے بھی یہاں پہنچ کر گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رفاہ تسکین کا نام شامل کیا ۔انہیں ایک سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔
میسور کے بنی منٹپ میں واقع سینٹ جوزف انگریزی اسکول میں ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا۔ اسکول کے میدان میں اس کم عمر طالبہ نے مختلف ماڈلوں اور کمپنیوں کی کاریں بھی پوری تیزی کے ساتھ چلاکر تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ اس موقع پر رفاہ تسکین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر موجود رکن اسمبلی واسو نے اپنی جانب سے اس ہونہار طالبہ کو 10ہزار روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈی رندیپ نے بھی اس کم عمر لڑکی کی صلاحیت کی ستائش کی اور کہا کہ اس کم سن تسکین کو جو بھی مدد چاہئے وہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ میسور ضلع پنچایت کی صدر محترمہ نعیمہ سلطانہ، رفاح تسکین کے والدین اور کئی رشتہ دار اور الحاج الطاف احمد اور دیگر کئی معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھے۔