نیپال میں اندوہناک ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر سیاحت سمیت 7 کی موت

01:47PM Wed 27 Feb, 2019

ایک اندوہناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں بدھ کے روز نیپال کے شہری ہوابازی اور سیاحت کے وزیر رویندر ادھیکاری کی موت ہو گئی۔ ان کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر میں سوار مزید چھ لوگ ہلاک ہو گئے۔ ٹاپل جنگ کے ضلع مجسٹریٹ انج بھنڈاری نے اس سلسلے میں بتایا کہ گاؤں کے کچھ باشندوں کے مطابق انہوں نے تیز دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد وہاں پر دھواں اور آگ دیکھی گئی۔
 ضلع انتظامیہ نے اس حادثے میں رویندر ادھیکاری ، ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کیپٹن پربھاکر ، سیاحتی تاجر آنگ چیرنگ شیرپا ، پرسنل سیکورٹی گارڈ ارجن گھمری، وزیر اعظم کے قریبی معاون یوراج دہل ، بریندر شریشٹھ اور دھرو داس بھوچی بھایا کی موت ہونے کی تصدیق کی ہے۔