جھوٹ بول کر پھنسے سلمان خان! 7 سال کی سزا کا بندوبست، 29 نومبر کو ہوگی بحث

12:34PM Thu 25 Oct, 2018

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت کو گمراہ کرنے کے معاملہ میں جمعرات کے روز سماعت ہوئی۔ سلمان خان کے خلاف زیر غور 340 کے دو درخواستوں پر سی جے ایم عدالت میں سماعت کے بعد بحث کے لئے 29 تاریخ طے کی گئی۔ عدالت کو گمراہ کرنے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 7 سال کی سزا کا بندوبست ہے اور ان دونوں درخواستوں کے تحت سلمان خان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے عدالت میں ایک درخواست دے کر یہ بتایا کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے اور کان میں شدید درد ہے، جس کے سبب میں پیشی میں نہیں آ سکتا۔ لیکن ٹھیک اسی دن سلمان کشمیر کی وادیوں میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔
 اس طرح سلمان خان پر ایک اور جھوٹ کا الزام ہے۔ سلمان نے اپنے ہتھیار کے لائسینس کو عدالت کے بار بار مانگنے پر بھی جمع نہیں کرایا اور عدالت میں ایک درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا لائسینس کہیں کھو گیا ہے۔