جموں و کشمیر کے نوشیرا سیکٹر میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر، فوج نے پورے علاقہ کو گھیرا

01:17PM Mon 25 Feb, 2019

جموں و کشمیر کے نوشیرا کے باندی پورا سیکٹر میں کئی دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور دہشت گردوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو جو خفیہ جانکاری ملی ہے اس کے مطابق نوشیرا سیکٹر میں کئی دہشت گرد چھپے ہیں اور یہیں سے پورے کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں۔ پلواملہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوستانی فوج نے پورے کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی مہم چلائی ہوئی ہے۔ اسی ضمن میں اب جموں و کشمیر کے نوشیرا سیکٹر میں سکیورٹ نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔
 موصولہ اطلاعات کے مطابق نوشیرا کے باندی پورا میں کئی دہشت گردوں کے چھپے ہوئے ہیں اور یہیں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں۔