چیف سکریٹری کو بدلنے کامطالبہ تین ماہ سے ضروری فائلوں پر دستخط نہ کرنے کاالزام
03:55PM Tue 29 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ کئی وزراء اور دیگر عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کرکہ چیف سکریٹری سبھاش چندر کنٹھیاکوبدلنے کی مانگ کی ہے اور اڈینشنل چیف سکریٹری رتنا پربھاکر کوچیف سکریٹری بنانے پر زور دیا ہے ۔کئی وزراء اورعوامی نمائندوں نے شکایت کی ہے کہ سبھاش چندر جان بوجھ کر سرکاری فائلوں پر دستخط کرنے سے انکا رکرنے کے علاوہ ریاست میں زیر التواء پروجکٹوں کی تکمیل کے لئے فنڈ جاری نہ کرنے اورکنٹراکٹروں کو بھی رقم جاری کرنے کے تعلق سے لاپرواہی اور غفلت برتنے کا الزام لگایا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سرکاری کام کاج اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ ریاست میں امن وامان کے تعلق سے چیف سکریٹری اور ریاست کے ڈی جی پی کو ہر دن وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے تام معلوما اورجانکاری فراہم کرانا ضروری ہے ۔کمیپنا کمیشن کی جانب سے ارکاوتی لے آؤٹ میں زمینات کے ڈی نوٹیفکیشن کے تعلق سے وزر اعلیٰ کو تمام الزامات سے باعزت بری کیا گیا تھا۔اس رپورٹ کو سبھاش چندر نے حاصل کی تھی اوریہ رپورٹ وزیر اعلیٰ کو نہیں سونپی تھی۔ خود وزیراعلیٰ نے اس رپورٹ کو طلب کی تھی اور وزیر اعلیٰ نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سبھاش چندر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق اور نشارگری ناتھ وزیر اعلیٰ کو ہر بات کی جانکاری دیتے ہیں۔ پروموشن ریزرویشن کے تعلق سے ریاستی حکومت نے آرڈر جاری کیا تھا اور سبھاش چندر نے اس کی مخالفت کی تھی اور ریاستی گورنر سے ملاقات کرکے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے تعلق سے مکمل جانکاری دینی چاہےئے تھی لیکن سبھاش چندر نے اس کے لئے کوئی تکلیف برداشت نہ کرنے کا فیصلہ لیکر گورنر کو کوئی جانکاری نہیں دی اور خاموشی اختیار کی تھی۔ راج بھون سے کئی سرکاری فائلیں لوٹ آئی ہیں اور اس کی اطلاع حکومت کو نہیں دی تھی سبھاش چندر کو گذشتہ سال ستمبر میں ہی چیف سکریٹری بنایا گیا تھا اور وہ گذشتہ تین ماہ سے فائلوں پر دستخط نہ کرنے کے علاوہ دیگر سرکاری کام کاج میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں پہلی مرتبہ وزراء نے وزیر اعلیٰ سے سبھاش چندر کے خلاف الزامات لگائے ہیں اور انہیں ہٹانے کی مانگ کی ہے۔