ریاستی وزیر نے ڈوبنے والے جہازوں کو کھینچنے والی کشتی کا لیا جائزہ

06:32AM Thu 9 Oct, 2014

ساحلی مقامات پر ساحلی کٹاؤ روکنے کے لئے 9.11کروڑ روپئے کا منصوبہ بھٹکلیس نیوز / 08 اکتوبر،2014 کاروار / (نامہ نگار) بندرگاہوں کے محکمہ کے ریاستی وزیر بابو راؤ چنسور نے کاروار کی بندرگاہ میں حادثہ کا شکار ہونے والی جہازوں کو کھینچے والی کشتی کا جائزہ لیا ۔ کاروار کی بندرگاہ میں آنے والے تجارتی جہازوں کو کھینچ کر لانے والی کشتی پیر کے روز حادثہ کا شکار ہوکر ڈو گئی تھی ۔ اس کشتی کے تحفظ کے کام کا جائزہ لینے کے بعد وزیر موصوف نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ماہرین اس کشتی کو اوپر کھینچنے کے لئے کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں انہیں جلد از جلد رپورٹ بھی پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جب کشتی ٹرننگ سرکل پر پہنچی تو کشتی کی رسی کو چھوڑتے ہوئے دشواری پیش آئی جس کی وجہ سے انجن کے رد عمل نہ کرنے سے کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کارورار کے بندر گاہ میں جمے تلچھٹ کو نکالنے کی بھی بات کہی ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پرساحلی کٹاؤ کی روک تھام کے سلسلہ میں اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی مقامات پر بعض جگہ بہت ساحلی کٹاؤ پورہا ہے جس کی روک تھام کے لئے حکومت کلی طرف سے 9.11 کروڑ روپئ منظور کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ برسوں کے اس منصوبے کو تین مرحلوں میں عمل میں لایا جارہا ہے ۔