یوم جمہوریہ ہند کے پر مسرت موقع پر جدہ میں قونصل جنرل نے کیا دعوت کا اہتمام

01:45PM Sun 27 Jan, 2019

جدہ: 27 جنوری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک کے 70/ویں یوم جمہوریہ پر کل جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل جناب نورالرحمٰن شیخ نے پارک حیات ہوٹل جدہ میں ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا تھا جس میں ہندوستانی افراد کے ساتھ ساتھ جدہ کی معتبر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے سمیع عبداللہ صاحب نے شرکت کی۔ اسکولی طلبہ نے اس اسٹیج پر بھرتناٹیم اور دیگر ثقافتی پروگرامات پیش کیے۔ (رپورٹ: حبیب اللہ محتشم)