اتر کینرا ضلع میں کورونا کے بعد بندر بخار کا قہر: ضلع میں اس بخار کے 68 معاملات ہوئے ہیں درج

04:19PM Thu 30 Apr, 2020

کاروار: 30 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں کورونا کوڈ 19 کی بیماری پر قابو پالینے کے بعد اب بندر بخار نے اپنا سر اٹھا لیا ہے جس کے فروری سے اب تک 68 معاملات درج کیے گئے ہیں۔  ان 68معاملات میں سداپور تعلقہ میں 45، ہوناور میں 14،جوئیڈا میں 6اور انکولہ، کمٹہ ، بھٹکل میں ایک ایک  معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد جنگلوں او اس کے آس پاس رہنے والوں مین خوف دیکھا گیا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ صرف اپریل کے مہینے میں 41  افراد میں اس بخار کی تشخیص ہوئی ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ تاہم اس سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور دواؤں کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس بیماری کو کیاسنور جنگل بیماری (کے ایف ڈی ) کے نام سے جانا جاتا ہے جسے عرف عام  میں بندر بخار کہتے ہیں۔