غیر سرکاری امدادی ہا ئی اسکولوں میں خالی اساتذہ کی بھرتی ہو گی ۔محمد محسن
12:49PM Sat 4 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/4اپریل،15
وجئے پورا (نامہ نگار) ریاست کے غیر سرکاری امدادی ہائی اسکولوں میں 31/دسمبر 2012تک وظیفہ یابی ،انتقال ،استعفی عدیگر وجوہات کے سبب خالی اساتذہ کرام کی اسامیوں کو پر کرنے ریاستی حکومت نے باقاعدہ احامات جاری کئے ہیں، ریاستی محکمہ تعلیمات عامہ کے کمشنر جناب محمد محسن نے اس سلسلہ میں جاری حکمنامہ کا حوالہ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ریاستی حکومت نے سال 2008میں ایک حکمنامہ کے مطابق 2285ایسے اساتذہ کی خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی جس میں سے 1130اسامیوں کو 10۔2009میں بھرتی کرنے اور اس سال ریاستی بجٹ کے خطاب کے دوران 2531اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا گیا اسطرح یکم اکتوبر 2007سے لے کر 31/دسمبر 2008کے دوران وظیفہ یابی ،انتقال اور دیگر وجوہات کی وجہ سے خالی 2531اسامیوں سے 1000کو 10۔2009کے دوران اور باقی 1531اسامیوں کو 11۔2010کے دوران بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ،جناب محمد محسن نے بتا یا کہ کہ مذکورہ احکامات کے تحت ڈائر کٹر محکمہ تعلیمات بنگلورو نے میسو ر اور بنگلور ڈویژن میں وظیفہ یابی ع دیگر وجو ہات کی بناء پر خالی ہو نے والے اساتذہ کی تعداد 511،317،196اور488ہونے کا اعلان کیا ،اسی طرح دھاڑوار ڈویژن میں 13۔2012کے دوران 801اسامیوں کا اعلان کیا گیا تاہم بچوں کی غیر حاضری ،مینجمنٹ کے آپسی جھگڑے اور بچوں کی تعداد میں کمی کے سبب افزود اساتذہ کے تبادلوں کے سبب 1334 خالی اسامیوں کو پر کرنا ممکن نہ ہو سکا ،انہوں نے بتا یا کہ اب تصویر صاف ہو گئی تو حکومت 2008سے پہلے 3661خالی اسامیوں میں سے 2327اسامیوں کی بھرتی کی اجازت دی ہے ،ان میں فی الوقت ،بنگلور ڈویژن میں 1334میسور روڈ ڈویژن میں 480دھارواڑ ڈویژن میں 320اور کلبرگی ڈویژن کے لئے 107خالی اسامیاں شامل ہیں، لہذا اقلیتی ادارے سمیت و دیگر ادارہ مذکورہ خالی اسامیوں کو پر کرنے کرنے محکمہ تعلیمات عامہ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ،جناب محسن نے نہایت افسوس کے ساتھ بتا یا کہ اقلیتی ادارے اس طرح خالی اسامیوں کو پر کرنے پہل قدمی نہیں کر رہے ہیں۔
ع،ح،خ