فلمی اداکار راج شیکھر کوٹیان اور چند جے ڈی ایس لیڈران کی کانگریس میں شمولیت

02:14PM Wed 27 Sep, 2017

بنگلور (نامہ نگار) فلمی اداکار ، ڈائریکٹر بلاّ وا کمیونٹی کا لیڈر راج شیکھر کوٹیان کے علا وہ چند جے ڈی ایس لیڈران نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔کے پی سی سی د فتر میں کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کے زیر نگرانی میں منعقدہ جلسے میں راج شکھر کوٹیان چککّا  ہیٹے کے ایم ایل اے  ،جے ڈی ایس، لیڈر  پی سی شری نواس مورتی ۔ودھانا پریشد کے سابق رکن اور جے ڈی ایس ۔ لیڈر  این پو ٹٹّا سدھّا شیٹی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے انہیں کانگریس کا جھنڈا دے کر جی پرمیشور نے پارٹی میں دا خل کیا اس موقع پر کے پی سی سی ایکشن کمیٹی کے صدر دنیش گنڈوراؤ،ایم ایل ای کے ابھایا چندرا جین اور دیگر شخصیا ت  موجود تھی (کنڑا سے اردو ترجمہ اے جے اسدی)