ہیبلے گرام پنچایت علاقوں میں تین گھنٹوں کی چھوٹ کی بعد راشن لینے لوگوں کی لمبی قطار

01:48PM Wed 1 Apr, 2020

بھٹکل: یکم،اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقوں میں منگل سے چار دن تک کے لیے صبح تین گھنٹے کرانہ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے تقریباً ایک ہفتہ بعد ملی چھوٹ سے پنچایت حدود میں آنے والے جامعہ آباد روڈ اور تینگن گنڈی وغیرہ میں آج صبح لوگوں کی لمبی قطار دیکھی گئی جہاں انتظامیہ کے ذریعے انہیں دوری بنائے رکھنے کی تاکید کی گئی اور دور سے خریداری کرنے کو کہا گیا۔ واضح رہے کہ پنچایت علاقوں میں منگل سے جمعہ تک چار دنوں کے لیے صبح سات بجے سے نو بجے تک خریداری کے لیے چھوٹ دی گئی ہے جس سے ایک حد تک عوام کو راحت ملی ہوئی ہے۔