پھول شاہ محلہ اردو اسکول میں کتابوں کی تقسیم کے موقع پر مو لا نا عتیق الرحمن کا خطاب 

02:42PM Wed 2 Aug, 2017

کولار ( بھٹکلی نیوز)آج کے اس پر آشوب دور میں تعلیم کا ہو نا سخت ضروری ہے مسلم طلباء تعلیم پر خاص تو جہ دیں،علم ایک ایسی دو لت ہے جوانسان کو شرافت خزانہ سے مالامال کرتا ہے طلباء میں انسانیت لانے کے لئے اساتذہ کو بھی سخت محنت کر نا چاہئے ۔ہراساتذ کی ذمہ داری ہے کہ علم کی تقسیم میں کوئی تا خیرنہ کرے اور سبھی طلبا پر توجہ دیں۔ نان خیا لات کا اظہار صدر مدرس دارالعلوم فاروقیہ و را بطہ ملت کے صدر مو لا نا عتیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جو انسان علم کا راستہ اختیارکرتا ہے اس کو اللہ تبارک و تعا لی جنت کا را ستہ دکھا تا ہے طلباء رضائے الہی کو اپنا مقصد بنائیں تو ہی وہ آگے بڑیں گے۔طلباء کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے استادکاا دب و احترام کریں، ور نہ علم حا صل کر نا مشکل ہوگا۔ اور اساتذہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طلباء کو ترقی کی راہ پر لے چلیں ان کا خیال رکھیں۔سی آر پی اکمل پاشاہ نے بتایا کہ تعلیم کے بغیر تو انسان ذہنی اپاہچ ہو جاتا ہے جس طرح اپاہچ چل پھر نہیں سکتا اسی طرح تعلیم نہیں توانسان کچھ پڑ ھ لکھ نہیں سکتا ۔ آج کل بچوں کے والدین محنت و مزدوری کر کے اپنے بچوں کی تعلیم پرتو جہ دے رہے ہیں ان کی محنت بے کار نہ جائے ،طلباء اپنے والدین کو خوش کر نے کے لئے تعلیم پر خاص تو جہ دیں،اسکول کے ایک استاد اصغر پاشاہ نے جلسہ کے آغاز میں مہمانوں کا استقبال کیا اور آخر میں سبھی کا شکریہ ادا کیا۔اس وقت را بطہ ملت کے سکریٹری امجد علی ،ای سی او مزمل احمد ،بی آر سی رام کرشنا ،مقامی کونسلر چا ند پاشاہ ،یس ڈی یم سی کے صدر با شاہ، سی آر پی یو نس خان ،قدیراحمد ، ،سماجی کارکن شبیر پاشاہ ،معلمہ شبانہ پر وین ،ضمیرہ پر وین ،کے علاوہ دیگر محلہ والے احباب موجود تھے۔ اسکول کے جملہ 273طلباء میں چند طلباء کو کتابیں ،بیاگ اور جوتے تقسیم کئے گئے بقیہ بچوں کوکچھ دن بعد دینے کا اعلان کیا گیا۔ معلمہ نے کہاکہ اس مقصد کے لئے محکمہ کی جا نب سے 93ہزار جاری ہوئے تھے اس میں 17600کی چیزوں تقسیم کی گئی ہیں اور بقیہ رقم بیانک میں رکھی گئی ہے ۔