سوشیل میڈیا پر اتر کینرا میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا پرزور مطالبہ؛وزیر اعلی کا بھی رد عمل

04:29PM Sun 9 Jun, 2019

بھٹکل: 9 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں بڑھتے سڑک حادثات میں فوت ہوتی ہوئی جانوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کے کچھ نوجوانوں نے سوشیل میڈیا پر WeNeedEmergencyHospitalInUttarakannada#  کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مہم چھیڑ رکھی ہے جس میں اتر کینرا میں جلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس مہم کو ٹویٹر پر اب تک کئی ہزار بار ری ٹویٹ کیا  گیاہے جس کے تعلق سے وزیر اعلیٰ سمیت کئی عوامی نمائندوں سے مثبت رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے اور کئی اراکین اسمبلی نے اپنے تعاون کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس مہم کو سوشیل میڈیا پر ٹرینڈنگ ہوتے دیکھ مین اسٹریم میڈیا نے بھی اس کو پنے اخبار اور چینلوں پر شائع کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کے بعد امید ہے کہ عوامی نمائندے اس جانب توجہ دیں گے اور اس اہم مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اترکینرا میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال تعمیر کریں گے۔