گروگرام تشدد معاملہ میں ایک اور ملزم گرفتار، ہولی کے دن گھر میں گھس کر کیا تھا حملہ

12:26PM Mon 25 Mar, 2019

ہریانہ کے گروگرام کے ایک گاؤں میں مسلم کنبہ پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہولی کے دن مسلم کنبہ کے گھر میں گھس کر کئی لوگوں نے لاٹھی۔ ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔ دبنگوں نے کنبہ کی خواتین اور بچوں کو تقریبا دو گھنٹے تک گھر کی چھت پر قید کئے رکھا۔ الزام ہے کہ 30 سے 35 دبنگوں نے اس خونی ہولی کی واردات کو انجام دیا ہے۔ بتا دیں کہ ہولی کے دن ہریانہ میں بھونڈسی کے بھوپسنگھ نگر علاقہ میں مسلم کنبہ کے کچھ بچے شام کو تقریبا ساڑھے پانچ بجے گھر کے باہر ہی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ یہ بات دبنگوں کو ناگوار گزری اور دیکھتے ہی دیکھتے 30 سے 35 بدمعاشوں نے شاہد کو بے رحمی سے پیٹنا شروع کر دیا۔
 اس دوران گھر کی لڑکیاں، بچے اور خواتین چیختی چلاتی رہیں لیکن وہ شاہد کو تب تک پیٹتے رہے جب تک کہ شاہد بیہوش نہیں ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ کنبہ کی شکایت پر درجن بھر لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا اور معاملہ کی جانچ شروع کر دی تھی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس معاملہ میں پولیس نے اب ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔