بی جے پی ترجمان کا متنازعہ بیان 'گاندھی ہیں پاکستان کےبابائے قوم'۔
09:14AM Fri 17 May, 2019
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکےناتھورام گوڈسے کومحب وطن والے بیان کولے کرتنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ مدھیہ پردیش بی جے پی کے ترجمان انل سومترنے بھی اب مہاتما گاندھی پرمتنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انل سومترنےاپنے فیس بک پرپوسٹ کیا ہےکہ 'بابائے قوم تھے، لیکن پاکستان کے۔ بھارت راشٹرمیں توان ک جیسے کروڑوں اولاد ہوئے، کچھ لائق توکچھ نالائق'۔
انل سومترنےکہا کہ کانگریس نےان کوبابائے قوم بتایا۔ ساتھ ہی کہا کہ راشٹرکا کوئی والد نہیں ہوتا۔ چرچ میں ہوتےہیں فادر، کانگریس نےاس کا ہندی میں ترجمہ کرکے پتا (والد) کردیا۔ سومترنےآگےکہا کہ رہی بات پاکستان کی۔ تو پاکستان کا قیام گاندھی جی کی کوششوں سے ہوا۔ محمد علی جناح اورپنڈت جواہرلال نہروکے خوابوں کوانہوں نے شرمندہ تعبیرکیا۔ ہم گاندھی جی کے خیالوں کو بڑھانے والے لوگ ہیں۔ ہم آرایس ایس کے سیوم سیوک کے طور پرہرروزصبح ان کا نام لیتے ہیں۔
اس سے قبل بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوارپرگیہ سنگھ ٹھاکرنے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو 'دیش بھکت' بتایا تھا، جس کو لے کر کافی تنازعہ شروع ہوگیا تھا۔

پرگیہ ٹھاکرنے کہا تھا کہ 'ناتھورام گوڈسےکو دہشت گرد کہنے والے لوگ اپنے گریباں میں جھانک کردیکھیں۔ حالانکہ دیررات انہوں نےاپنے اس بیان پرمعافی مانگ لی تھی۔ پرگیہ ٹھاکرنے ٹوئٹ کیا 'میں ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں دیئےگئے میرے بیان کے لئے ملک کی عوا م سے معافی مانگتی ہوں۔ میرا بیان بالکل غلط تھا، میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کا بہت احترام کرتی ہوں'۔