مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تو کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتا
03:54PM Mon 14 Aug, 2017
مکتب دارالحسنین کے انعامی اجلاس سے پی یم مزمل صاحب کا خطاب
وجیاپورہ ۔( بھٹکلیس نیوز)"آپسی اختلافات کو اپنے حدود میں رکھیں ،ایک خداکومان کر حضرت محمد ؐ کے بتائے ہوئے طریقہ اپنا کرچلنے والا ہر انسان مسلمان ہے، آپس میں کسی تفریق کے بغیر ایک دوسرے کو سلام کیاکریں ،آج جو مسلمانوں پر آفات آرہے ہیں وہ اپنی ہی کمزوریوں کا نتیجہ ہے اگر مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں تو کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتا" ۔ان خیالات کا اظہار پی یم مزمل صاحب نے کیا ۔انہوں نے یہاں رحمت نگر میں منعقد مکتب دارالحسنین کے انعامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور والدین سے کبھی اونچی آواز سے بات نہیں کرنی چاہئے ان کا مقام بہت اونچاہے ،اسلام نےہمیں زندگی گزارنے کا ہر طریقہ سکھایاہے ،اپنالباس اورچہرے سے ہی پہچاناجاناچائیے کہ یہ مسلمان ہے اپنے محلہ میں غیر مسلم پڑوسن ہی کیوں نہ ہو ان کے ساتھ بھی اچھاسلوک کریں اسلامی طور طریقے اور رہن سہن کامزاج بنائیں تو غیر مسلمان کو بھی اسلام سمجھ میں آجائے گا ،بچپن سے ہی بچوں کو جو تربیت کی جائے گی وہی ان کا بہترین مستقبل بنتاہے مدرسوں اور مکتب میں ہی بڑوں چھوٹوں ماں باپ اور اساتذہ کا احترام سکھایاجاتا ہے نہ کہ نصابی اسکولوں میں اور انہوں نے ملک کی آزادی کے مطالق کہا کہ اپنے ملک کی آزادی کیلئے علماکرام نے اپنی جانیں قربان کی ہیں جس کے بعدہی اپنے ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی ملی۔اس اجلاس میں مکتب کے طلبہ و طالبات نے قرآت قرآن،حمدباری تعالیٰ،نعت شریف ،مکالمات ،کنڑا اردوانگریزی میں تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کئے ۔اس موقع پر مکت کے صدرمدرس امران پاشاہ نے نظامت کی ، ائمہ کرام ،کمیٹی کے اراکین والدین اور بہت سے احباب موجود رہے بچوں میں انعامت تقسیم کئے گئے ،مولانامفطی اسلم پاشاہ کی دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا ۔